موساد کا حزب اللہ کے مواصلاتی آلات کی ہیکنگ کا منصوبہ ناکام

350

تل ابیب:اسرائیلی انٹیلی جنس موساد نے ایک منصوبے کے تحت اپنی جدید ڈیوائسیس حزب اللہ کے لوگوں کوفروخت کی گئیں تھیں، جن کی تعداد تقریبا 5 ہزار کے قریب تھی، حزب اللہ کے ذہین کمانڈروں نے اس ڈیوائس کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کو کافی نقصان پہنچا یا ہے، اسرائیل ڈیوائس کو ٹریک کرنے میں اب تک  ناکام رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیجرڈیوائسزدھماکوں کے بعد اس حوالے سے نئی اور چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں، حزب اللہ نے کچھ ماہ قبل 5 ہزار کی تعداد میں جدید تائیوانی ڈیزائن کی ڈیوائسیز خریدیں تھیں، جودرمیانے درجے کے اہلکاروں میں تقسیم کی گئیں تھیں،  یہ ڈیوائسز اے آر924کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

 اسرائیل کے سائبرحملوں میں زیادہ تر اسی نوعیت کی ڈیوائسز شامل ہیں،اس نئے تائیوانی ڈیزائن کے کئی فوائد ہیں جن میں واٹر پروف ہونا اور ایک بہت بڑی بیٹری شامل ہے جو کئی مہینوں تک چارج کیے بغیر کام کر سکتی ہے۔