تل ابیب سمیت دنیا بھر میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے، جنگ بندی کا مطالبہ

154

لندن: غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا ایک برس مکمل ہونے پر تل ابیب سمیت دنیا بھر میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے ہوئے،جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، مظاہرین کے شرکا نے اسرائیل سمیت عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کروائی جائے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت  کے خلاف تل ابیب، لندن ، فرانس، سوئیڈن، پاکستان اور دیگر ممالک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ، جس میں لوگوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی ، مظاہرین کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل جارحیت  کے خلاف مختلف جملے اور فوری جنگ بندی کےمطالبات درج تھے۔

مظاہرین کے شرکا نے غزہ اور لبنان سے اظہار یکجہتی کے لیے ہاتھوں میں فلسطینی اور لبنانی پرچم اٹھا رکھے تھے، مظاہرین  کاکہنا تھا کہ عالمی ادارے فوری طور پر مداخلت کرکے اسرائیل کی جارحیت کو روکے، اسرائیل آئے روز غزہ اور لبنان کے نہتے شہریوں پر بمباری کرکے درندگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔