حیدر آباد دکن میں توہینِ رسالت، پنڈت کے خلاف مقدمہ

173

بھارت کی ریاست تلنگانا میں پولیس نے ایک بڑے ہنڈو پنڈت کے خلاف توہینِ رسالت کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ داسنا مندر کے مہا پجاری یاتی نرسنگھانند نے مبینہ طور پر نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخی کی تھی۔

آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین نے یاتی نرسنگھانند کی طرف سے توہینِ رسالت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس کی سائبر کرائم برانچ نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اسدالدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایف آئی آر کی کاپی اپ لوڈ کی ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم توہین ریمارکس ڈیلیٹ کریں۔

واضح رہے کہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے یاتی نرسنگھانند نے نبیؐ کے بارے میں انتہائی گستاخی آمیز ریمارکس دیے تھے۔ اس تقریر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تلنگانا کے دارالحکومت حیدر آباد (دکن) میں اشتعال پھیل گیا تھا۔ اسدالدین اویسی نے پولیس کمشنر سی وی آنند سے ملاقات کرکے شکایت درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔