ملتان (نمائندہ خصوصی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان بین اسٹوکس انجری مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے،بین اسٹوکس ہیم اسٹرنگ انجری سے نجات نہ پاسکے جس کے سبب وہ پاکستان کیخلاف ملتان میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے،بین اسٹوکس کی جگہ اب اولی پوپ انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ملتان ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز یہاں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کی پلیئنگ الیون سے متعلق جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس ہیم اسٹرنگ انجری سے نجات نہیں پاسکے جس کے سبب وہ پاکستان کیخلاف ملتان میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے،بین اسٹوکس کی جگہ اب اولی پوپ انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔فاسٹ بولر برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈبییو کریں گے جبکہ کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ،شعیب بشیر،جیک لیچ ،زیک کرالی، بین ڈکٹ، جوروٹ، ہیری بروک اور جیمی اسمتھ بھی انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے،جیک لیچ کی جنوری میں دورہ بھارت کے بعد انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔