گلشن اقبال میں شوگر لاتے کاافتتاح کردیا گیا

123

کراچی(این این آئی)گلشن اقبال بلاک چارکے علاقے میں شوگرلاتے کا افتتاح ربن کاٹ کر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈرسٹری کے صدر جاوید بلوانی سینئر نائب ضیا العافین نائب صدر فیصل خلیل احمد نے کیا اس موقع پرمیزبان خرم سہگل مزمل سہگل ایم علی مظہرحارث اگر توصیف احمد ناصر محمود جنید ماکڑا ودیگر کاروباری سماجی شخصیات نے اس پر وقار تقریب میں شرکت کی اس موقع پر خرم سہگل نے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ مہمانان خاص کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر جاوید بلوانی نے خرم سہگل کو شوگر لاتے کی افتتاح پر مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلشن اقبال کے علاقے شوگر لاتے ایک مثالی کافی شاپ ہوگی موجودہ ملکی معاشی صورت حال میں لوگ کاروبار میں پیسہ نہیں لگا رہے ہیں مگر ہمیں امید ہے کہ حکومت جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس نتائج جلد بر آمد ہوں گے معاشی پہیہ ایک پھر تیزی سے گردش کرے گا جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں کمی ہوگی ۔