بااثر شخص بیوی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا، انصاف فراہم کیاجائے،محسن رند

171

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بیوی اور بچوں کے مبینہ اغواء کے خلاف ہوسڑی کے علاقہ جان محمد رند کے رہائشی محسن رند نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس نے الزام عائد کیا کہ علاقے کا بااثر شخص ظفر میری بیوی زیب النساء کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا ہے جبکہ بیوی گھر سے لاکھوں روپے کا سامان بھی لے گئی ہے اس نے بتایا کہ زیب النساء میرے چھ بچوں کی ماں ہے اس نے بتایا کہ میں نے ابھی اپنی بیوی کو طلاق نہیں دی ہے تاہم اس کی جانب سے خلع کی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن ظفر زبردستی میری بیوی کو لے گیا اور بچوں کو مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ میرے معاملے کا نوٹس لے کر میری بیوی کو واپس دلوایا جائے اور بااسر شخص کے خلاف کیس درج کر کے گرفتار کیا جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔