مٹیاری( نمائندہ جسارت) مٹیاری شہر اور گردونواح میں ہیروئن اور گٹکا مین پوری کا کاروبار جاری۔پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی۔مٹیاری کے علاقے پیرزادہ میں گذشتہ کئی سالوں سے ہیروئن کا کاروبار جاری ہے جس کے باعث سیکڑوں نوجوان نشے کے عادی ہوگئے ۔ شہر اور گردو نواح میں شراب ۔ چرس۔ افیون سمیت گٹکا اور مین پوری کا کاروبار جاری ہے جس کو روکنے میں پولیس مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ جبکہ مٹیاری کے علاقے باقیل پوٹہ کے ایک گھر میں گٹکا اور مین پوری تیار کرکے شہر اور دیگر علاقوں میں سپلائی کی جا رہی ہے۔ مٹیاری پولیس لاکھوں روپے ہفتہ لے کہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مٹیاری کی سول سوسائٹی نے آئی۔جی سندہ اور ڈی ۔ آ ئی ۔ جی حیدرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔