آبادگاروں کا دھان کی قیمتوں میں کمی کے خلاف سخت احتجاج

176

بدین (نمائندہ جسارت )سندھ چیمبر آف ایگریکلچر بدین ضلع بدین کے زیراہتمام ہونے والے ابادگاروں کے اجتماع کے شرکاء نے دھان سمیت دیگر زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی اور زراعت اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومت کارخانہ مالکان بیوپاریوں کے خلاف احتجاج اور گہراؤ کا اعلان کیا ہے .سندھ چیمبر آف ایگریکلچر بدین ضلع بدین کے زیراہتمام ہونے والے آباد گاروں کے اجتماع میں مرکزی صوبائی حیدرآباد ڈویژن بدین ، ٹھٹہ ، ٹنڈو محمد خان ، سجاول کے ضلعی عہدیدران کے علاوہ ابادگاروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ابادگاروں اور کاشت کاروں نے دھان سمیت دیگر زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی اور زراعت اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا . اس موقع پر سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے مرکزی سیکرٹری جنرل زاہد حسین بھرگڑی ، ڈویڑن سیکرٹری اصغر حس?ن نوناری ، ضلع بدین کے صدر شاہ نواز جمالی ، جنرل سیکرٹری وفا لطیف جوکھیو ، نائب صدر علی احمد جوکھیو ، آباد گار رہنما کلہوڑو ، عبداللہ چانڈیو ، ڈاڈا جمالی،اللہ ڈنو نوحانی، محمد ابراہیم مری ، عبداللہ چانڈیو ، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدین سمیت سندھ کی زرعی معشیت کو تباہ کرنے کے لئے سازش کی جا رہی ہے. سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے مرکزی سیکرٹری جنرل ذاہد حسین بھرگڑی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑ کی زرعی معشیت اور علاقے کی تباہی کا باعث ایل بی او ڈی سیم نالہ سمیت حکومتی عدم دلچسپی غلط زراعت اور کسان دشمن پالیسی محکمہ آبپاشی ، محکمہ زراعت کے علاوہ متعلقہ اداروں افسر شاہی شوگر، دھان چاول ، گندم کے کارخانہ مالکان خریدار بیوپاری کی ملی بھگت ہے سے زرعی معشیت کو تباہ کیا جا رہا ہے مافیا کے گھٹ جوڑ کی وجہ سے ابادگاروں کو اربوں روپے کا سالانہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جس کے باعث علاقے میں بے روزگاری اور غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے .