ڈی چوک احتجاج، سول کپڑوں میں ملبوس کے پی کے 11 اہلکار گرفتار

247

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا (کے پی) پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سے گرفتار کرلیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار بلوائیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں شامل تھے۔گرفتار اہلکار آنسوگیس، غلیلوں اور پتھروں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس کے مزید 5 اہلکاروں کو اٹک کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ان 5 گرفتار اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق سی ٹی ڈی اور 3 کا کے پی پولیس سے ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو پولیس گاڑیوں میں بھاگتے ہوئے پکڑا۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ان 5 کے پی پولیس اہلکاروں سے آنسو گیس شیل، بنٹے اور پتھر برآمد ہوئے ہیں۔