شاہ محمود سمیت 498 ملزمان کیخلاف 12 مقدمات کی سماعت ملتوی

55

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہد قریشی سمیت 498 ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیراؤ جلاؤ اور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کے 12 الگ الگ مقدمات کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ تحریک انصاف کے احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث ملزمان کی عدالت تک رسائی ممکن نہ تھی جس وجہ سے عدالت نے کسی مزید کاروائی کے بغیر سماعت ملتوی کردی۔