اسرائیل کا لبنان میں مہاجر کیمپ پر حملہ:حماس کمانڈر اپنی اہلیہ اور 2 بیٹیوں  سمیت شہید

196

بیروت:صہیونی ریاست اسرائیل نے لبنان کے مہاجر کیمپ پر حملہ کردیا، جس میں حماس کے کمانڈر اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ  لبنان کے شمال میں ایک مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے حملے میں حماس کمانڈر عطا اللہ علی اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت جام شہادت نوش کر گئے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کے وقت حماس کمانڈر عطا اللہ بداوی مہاجر کیمپ میں اپنے گھر میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جنگ مسلط کیے جانے کے بعد بداوی کیمپ کو پہلی مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل فلسطین میں کئی مہاجر کیمپوں کو نشانہ بنا کر ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔