پاکستان کو پریشر میں اچھا کھیل پیش کرنے کا آرٹ سیکھنا ہوگا، یونس خان

128
playing well under pressure

ایڈیلیڈ : پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو پریشر میں اچھا کھیل پیش کرنے کا آرٹ سیکھنا ہوگا۔

سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے کرکٹ فیسٹیول میں شرکت پر خوشی ہے، یہاں میکسویل اور فلیمنگ بھی موجود ہیں، میری بڑی خواہش تھی کہ میں ڈیمین فلیمنگ کے خلاف کھیلتا۔یہ بات انہوں نے سمر فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کرکٹ آسٹریلیا کے سمر فیسٹیول میں شرکت کی جہاں آسٹریلیا کے معروف کرکٹرز گلین میکسویل ، ڈیمین فلیمنگ اور جیک فریزر میگرگ بھی موجود ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور انڈیا کی سیریز بہترین ہو رہی ہے، انڈیا کے بولرز نے اپنی کارکردگی میں بہتری دکھائی ہے، آپ میچز بولرز کی مدد سے جیتتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا بہتر کارکردگی دکھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی کے حوالے سے جلد بازی میں فیصلہ نہ کریں، آپ کے پاس وقت ہے، وہ فیصلہ کریں جو سب کے لیے بہتر ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو پریشر میں اچھا کھیل پیش کرنے کا آرٹ سیکھنا ہوگا، ہمیں تیز رفتار فاسٹ بولرز اور اچھے آل راؤنڈرز کی ضرورت ہے، ہمارے بولرز کو صرف ٹی ٹین اور ٹی ٹونٹی پر توجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ طویل فارمیٹس بھی کھیلنے چاہئیں.