علی امین گنڈاپور کے اسلحہ برآمدگی کیس میں ناقابل  ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

114
will not compromise

اسلام آباد:وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور  کے اسلحہ برآمدگی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی  نے علی ا مین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت کی۔  اس سے قبل کئی بار عدالتی طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی کے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔