جے شنکر کی شرکت پاک بھارت تعلقات میں مثبت اشارہ ہے ، عرفان صدیقی

126

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی شرکت دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔

لاہور میں اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام عالمی رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے طنزیہ طور پر کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ جے شنکر کو پاکستان کی 200 سے زائد دفاعی تنصیبات اور شہداء کے مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ ان کے اور بھارت کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو سکیں ۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔

یاد رہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے، جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت کئی عالمی رہنما شرکت کریں گے۔