جدید تعلیم کا حصول موجودہ دور میں نہایت اہمیت کا حامل ہے: احسن اقبال

212
inquiry committee

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جدید تعلیم کا حصول موجودہ دور میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ماڈل کالج ایف الیون تھری میں تقریب سے حطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ دور میں اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید تعلیم حاصل کرنا لازم ہے۔

انہوں نے تمام اساتذہ کی ڈیوٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ قومیں اپنے اساتذہ کا احترام کرتی ہیں، استاد کی ڈیوٹی سخت ہوتی ہے۔

معین وانی نے کالج میں جدید کمپیوٹر لیبارٹری ماں بچہ صحت سینٹر سمارٹ کلاس رومز وغیرہ کی سہولیات بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ تمام تعلیمی اداروں میں یہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں طالبات نے اساتذہ کے اعزاز میں نغمے اور ٹیبلو پیش کیے۔