پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 142 کیسز رپورٹ

115
ڈینگی ' ملیریا'متعددی امراض سے بچائو'محکمہ صحت کے بروقت اقدامات

 پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 142 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 129، لاہور اور میانوالی سے 3 ،بہاولپور ،ساہیوال  اور اٹک سے 1،1 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 2389 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں