پی پی کا جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان

52

کراچی(آن لائن)پیپلز پارٹی سندھ نے جماعت اسلامی کے الاقصی غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی ہدایت کی روشنی میں کیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی غزہ، فلسطین اور لبنان کے ساتھ یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کرتی ہے اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کے شاہراہ فیصل کراچی میں 6 اکتوبر اور اسلام آباد میں 7 اکتوبر کو ہونے والے الاقصیٰ غزہ ملین مارچ میں شرکت کرینگے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ غزہ، لبنان اورفل فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔