آئی ٹی برآمدات میںسالانہ 24 فیصد اضافہ

29

کراچی ( بزنس رپورٹر )آئی ٹی کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مالی سال 24 کی مجموعی برآمدات 3.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو سالانہ 24 فیصد اضافہ ہے۔ اگست 2024 میں پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدات، جن میں ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی سروسز شامل ہیں، بڑھ کر 298 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو سالانہ 27 فیصد اضافہ اور ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ ہے۔ یہ نمو 12 ماہ کی اوسط 275 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو انٹرنیٹ کی رکاوٹوں اور فری لانسر کمیونٹی کو درپیش مسائل جیسے جاری چیلنجوں کے باوجود ملک کے بڑھتے ہوئے آئی ٹی کے شعبے کو اجاگر کرتی ہے۔ مجموعی طور پر مالی سال 25 کے پہلے دو ماہ کے دوران آئی سی ٹی کی برآمدات نصف ارب ڈالر (584 ملین ڈالر) سے تجاوز کرگئیں جو سالانہ 30 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ پاکستان کی مجموعی خدمات کی برآمدات کے فیصد کے طور پر، آئی ٹی کی برآمدات اب 48 فیصد ہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 35 فیصد تھیں. مارکیٹ مالی سال 25 میں آئی ٹی کے شعبے کی 10 سے 15 فیصد ترقی کا تخمینہ لگا رہی ہے، جس سے مجموعی برآمدات 3.5 سے 3.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔