پی ایس بی اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کا جرمنی کیساتھ ہاکی میچز کا اعلان

49

لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا اقدام ، اسپورٹس بورڈ پنجاب اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی نے جرمنی کے ساتھ فروری میں ہاکی میچز کا اعلان کردیا۔ تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں جرمن ایمبیسی کے ہیڈ آف کمیونیکیشن کلچرل افیئرز اینڈ پروٹوکول مسٹرجین گیرالڈ نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے جرمن آفیشل کی پاک جرمن ہاکی سیریز کرانے کے حوالے سے ملاقات کی، ڈی جی ا سپورٹس اور اولمپئن خواجہ جنید نے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ،جرمن آفیشل نے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس پرویز اقبال نے کہا فروری میں پاکستان اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں میچز ہوں گے۔، پنجاب ہمارا مقصد پاکستان ہاکی کی ترقی اور بحالی ہے۔