انٹر کلب کر کٹ: جناح کرکٹ کلب اور پا پو ش نگر کرکٹ کلب کامیاب

109

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کیشن کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید2 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ افزا گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں جناح کرکٹ کلب نے سلو ت جمخانہ کو 153 رنز سے ہرا دیا۔ جناح کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ جا لب شیخ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں 5 چھکوں کی مد د سے 104 ، ریس خان نے 3 چوکوں 6 چھکوں کی مد د سے 81، شہر یار جدون نے 34 اور غالب معسو د نے 21 رنز بنائے۔او یس علی، دانیال بلال اور کاشف رفیق نے2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں سلو ت جمخانہ کی ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سیف اللہ نے 49 ، دانیال بلال نے 47 اور حننان گلزار نے 26 رنز بنائے۔ توصیف اکبر نے جارہانہ بولنگ کرتے ہوئے 35 رنز دیکر 5 عمار سلیم 23 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں پا پو ش نگر کرکٹ کلب نے خداداد جم خا نہ کو 84 رنز سے ہرا دیا۔ پا پوش نگر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ریحان اسلام نے 47، محمد سلمان نے 42، کامران سلیم نے 37 رنز بنائے۔
عبداللہ بابر نے 44 رنز دیکر 4 اور احسان اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں خداداد جم خا نہ 8 وکٹوں کے نقصان پر 16 رنز بنائے۔ عمران نے 7 چوکوں کی مد د سے 60 رنز بنائے۔ محمد اویس نے 3 اور مرزم خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔