مودی سرکار کیخلاف احتجاج‘ ارکان اسمبلی تیسری منزل سے کود گئے

90
بھارت میں اسمبلی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والے ارکان جال میں پھنسے ہوئے ہیں

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) مودی سرکار کی نفرت آمیز پالیسی سے صرف اقلیتیں ہی پریشان نہیں بلکہ خود بی جے پی کے ارکان بھی سراپا احتجاج بن گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا سمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور 3ارکان اسمبلی نے شیڈول ٹرائبز کیٹیگری میں ڈھنگر کمیونٹی کو شامل کرنے پر احتجاجاً سیکٹریٹ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔ چھلانگ لگانے والوں میں بے جے پی کے ایک رکن اسمبلی بھی شامل ہیں ۔ تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والے چاروں ارکان محفوظ رہے کیوں کہ زمین سے کچھ اوپر جال موجود تھا۔ ارکان اسمبلی جس جال پر گرے وہ 2012 میں خودکشی کی کوشش کرنے والوں کی جان بچانے کے لیے لگایا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کی ڈھنگر ایک خانہ بدوش کمیونٹی ہے اور انہیں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 3 فیصد کوٹا ملتا ہے جو 7 فیصد ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں 2قبائل کے درمیان بھی ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹے پر ہونے والے خون ریز فسادات میں درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں۔