جامع مسجد بلال پرفائرنگ کرنے والوں کوگرفتارکرنے کامطالبہ

77

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی علاقہ فاروق اعظمؓ حلقہ عثمانیہ نورانیہ بلال کے زیر اہتمام مسجد علی المرتضیٰ اور جامع مسجد بلال پر غزہ اور فلسطینیوں کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے میں معتمد علاقہ جماعت اسلامی ڈاکٹر عبداللہ سلیم اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے اہل فلسطین کا پیغام پہنچا رہے ہیں ساتھ ہی چیئرمین راجا عطاء الرحمن بھائی اور کونسلر اور دیگر کارکنان اور عوام الناس اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جامع مسجد بلال پر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ اور مسجد کی بے حرمتی کی مذمت بھی کی گئی اس کے ساتھ ہی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی گئی کہ فوری طور پر جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکیاجائے اور علاقے میں دہشت گردی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔