لاپتاشہریوں کی بازیابی کیلیے مؤثراقدامات کی ہدایت

66

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں 10 سال سے لاپتا شہری سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت‘ عدالت نے شہریوں کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جبری گمشدہ شہریوں کے اہل خانہ کی مالی معاونت کر دی گئی ہے۔ شہری جنید آرام باغ کے علاقے سے 2015ء سے لاپتا ہوا تھا۔ درخواست گزار نے شہری کی گمشدگی کا مقدمہ 2018ء میں درج کروایا تھا۔ متعدد جے آئی ٹی اجلاس اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ہوچکے ہیں۔ شہری کے خلاف 302 کا مقدمہ تھا اور سیاسی جماعت سے بھی تعلق تھا۔ لاپتا شہری کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ گل زرین شاہ کورنگی کے علاقے سے 2 سال سے لاپتا ہے۔ شوہر فیکٹری میں بطور ورکر کام کرتا تھا‘ بیٹا ہاتھ پاؤں سے معذور ہے۔ عدالت نے پولیس سے استفسار کیاکہ شہری کا کوئی کرمنل ریکارڈ ہے؟ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ شہری کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے۔