کوئٹہ،لیویز کا منشیات تیارکرنے والے کارخانے پرچھاپا

46

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز نے منشیات تیار کرنے والے گودام پر چھاپا مارکر بڑی مقدار میں عمان برآمد کرکے موقع نذر آتش کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پشین ظہیر احمد کی نگرانی میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے سرخاب کے افغان مہاجر کیمپ میں منشیات تیار کرنیوالی ایک گودام پر چھاپا مارکر گودام سے بڑی مقدار میں عمان اور میتھ برآمد کرلی ۔ اسسٹنٹ کمشنر پشین ظہیر احمد زہری نے برآمد ہونیوالی منشیات کو موقع پر نذر آتش کردیا۔ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان نے کہا کہ منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔