عوام 7 اکتوبر کو احتجاج میں شریک ہوکر دنیا کو بتا دیں کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، حافظ نعیم

100
People will do 3 and 7 consecutive strikes

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ عوام 7 اکتوبر کو احتجاج میں شرکت کرکے دنیا کو بتائیں کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مٹ جانا ہے، امریکا اور اس کے حواری بھی شکست کھائیں گے۔ 7 اکتوبر کو پورا پاکستان گھروں سے نکلے اور دنیا کو بتا دے کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اہل فلسطین کے حق میں مضبوط آواز جماعت اسلامی کی ہے، جماعت اسلامی ملک کے مقامی حالات سے لاتعلق نہیں ہے، ظلم کی ہر شکل کے خلاف ہیں۔ 77سال سے اقتدار کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے، طاقت کی بنیاد پر عوام کو تقسیم کرو، حکومت کرتے رہو، اب یہ ظلم کا نظام نہیں چلے گا اور کرپٹ نظام کے رکھوالے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمے جمائے کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جاتا ہے۔