واشنگٹن:انڈے کو 83 فٹ بلندی سے گرانے کے باوجود بھی نہ ٹوٹنے پر عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی طلبہ کے ایک گروپ نے انڈے کو 83 فٹ اونچائی سے گرا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔
ٹریڈی فرین ایسٹ ٹاؤن اسکول پنسلوانیا کے طلبہ نے انڈے کو ایک غلاف میں لپیٹا اور اسے 83 فٹ اونچائی سے نیچے پھینکا۔ اسکول کی اس ٹیم کو T/E Egg Drop Team کا نام دیا گیا ہے۔
طلبہ کی ٹیم نے کارنامہ انجام دے کر بھارت کے رتیش این نامی شہری کا گزشتہ سال دسمبر میں قائم کیا ہوا ریکارڈ توڑ ڈالا، جنہوں نے 54.13 فٹ بلندی سے انڈا پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔