ایف سی اہلکاروں کو کسٹمز افسران کے اختیارات تفویض، بلوچستان تک محدود

179

  اسلام آباد : فرنٹیئر کور(ایف سی) بلوچستان (شمالی و جنوبی)کے افسران کو صوبے بھر میں کسٹمز اہلکاروں کے اختیارات اور ذمہ داریاں تفویض کر دیں گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف سی کے افسران کو پورے صوبے  میں کسٹمز اہلکاروں کے اختیارات اور ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایف سی افسران 2025 تک بلوچستان کی حدود میں کسٹمز افسران کی حیثیت سے کام کرے گے، ایف بورڈ نے فرنٹیئر کور کے افسران کو اپنے متعلقہ علاقوں میں کسٹمز ایکٹ کے تحت کسٹمز اہلکاروں کے اختیارات تفویض کیے ہیں یہ تفویض کردہ اختیارات صرف بلوچستان کے اندر محدود ہوں گے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا کہ اس میں کسٹمز ایریاز، کسٹمز اسٹیشنز، بندرگاہیں، سرحدی کسٹمز اسٹیشنز، بین الاقوامی ہوائی اڈے اور بانڈڈ ویئرہاسز وغیرہ شامل نہیں ہوں گے، ایف سی کے اہلکار کسی جائز مسافر کے سامان یا کسٹمز ایریا سے کلیئر شدہ سامان کی تلاشی نہیں لیں گے۔