روس کے ساتھ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کیلئے بہترین ہے

138

فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے روس کے ساتھ تجارتی معاہدے کو دونوں ممالک کیلئے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ڈالرز میں تجارتی لین دین میں کمی ہو گی اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات بھی مرتب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے دوسرے ہمسایہ ممالک اور خاص طور پر چین کے ساتھ بھی اس قسم کے مزید معاہدے کرنے چاہئیں۔انہوں نے افراط زر میں کمی پر اطمینان کا اظہارکیا۔