ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے الغازی ٹریکٹر کی ڈیمانڈ میں اضافہ

102

کراچی ( کامرس رپورٹر ) الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے جدید فارمنگ میں نیا معیار قائم کرتے ہوئے 85 ہارس پاور انجن کا حامل نیو ہالینڈ این ایچ 850 کے نام سے ٹریکٹر متعارف کرادیا ہے۔ خصوصی گرین انیشی ایٹوز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پراجیکٹ میجر جنرل شاہد نذیر نے الغازی ٹریکٹرز کو 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر متعارف کرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے اس ٹریکٹر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں ںے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریکٹر کی تیاری پر الغازی ٹریکٹر کی پوری ٹیم کا متعرف ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ کمپنی کسانوں کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھے گی۔اس تقریب میں سرکاری حکام، کاروباری ادارے، ڈیلرز، وینڈرز اور الغازی کے حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر الغازی کے سی ای او ثاقب الطاف اور الغازی کے بورڈ کے چیئرمین رابرٹ میک ایلسٹر بھی موجود تھے۔ الغازی کے سی ای او ثاقب الطف نے پاکستان میں زرعی شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے الغازی کے دیرینہ عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ”این ایچ 850 ٹریکٹر کو متعارف کروانا ایک بڑا اعزاز ہے، یہ ٹریکٹر کارکردگی، مہارت اور پائیداری کے نئے معیار قائم کرتا ہے۔ پاکستان میں الغازی کا سفر، چار دہائیاں پہلے شروع ہوا تھا، اور ہمیشہ اسکا کردار ٹریکٹر سازی سے بڑھ کر رہا ہے۔