پاکستان پہلی مرتبہ سائوتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

177

کراچی(اسپورٹس رپورٹر )پاکستان پہلی مرتبہ سائوتھ ایشین کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔یہ ایونٹ 24نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد کیلئے این او سی بھی جاری کردی۔سائوتھ ایشین کراس کنٹری چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، بھوٹان، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ کے ایتھلیٹس شرکت کریں گے جس کیلئے حکومت پاکستان نے تمام ممالک کی ٹیموں اور بشمول بھارت کی شرکت کی کلیئرنس دے دی ہے۔ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کراس کنٹری ایتھلیٹکس ایک ایسا رننگ ایونٹ ہے جس میں ٹیمیں اور انفرادی ایتھلیٹس نیچرل فیلڈ جیسے مٹی، گھاس اور جنگلاتی علاقوں میں دوڑ لگاتے ہیں۔