جاپانی وزیراعظم آسیان اجلاس میں جنوبی کوریائی صدر سے ملاقات کریں گے

183

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیراعظم ایشِیبا شیگیرو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے سربراہ اجلاس کے موقع پر آئندہ ہفتے لاؤس میں جنوبی کوریائی صدر سے ملاقات کریں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیراعظم بدھ کے روز جاپانی پارلیمان کے ایوان زیریں کو تحلیل کرنے کے بعد لاؤس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں وہ دیگر علاقائی رہنماؤں کے ساتھ آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کے موقع پر وہ زیادہ سے زیادہ علاقائی رہنماؤں سے علاحدہ ملاقاتوں کے خواہاں ہیں،جس میں آسٹریلوی اور بھارتی سربراہان سرفہرست ہیں۔