جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کا مفرور شہری گرفتار

112

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے مفرور شخص کو جنوبی کوریا میں گرفتار کرلیا گیا ۔ زیر حراست شخص نے آبائی وطن واپسی کی کوشش کے دوران چوری کی گئی بس کا ایکسیڈنٹ کردیاتھا۔ مشتبہ شخص فرار ہوکر 2011 ء میں جنوبی کوریا آیا اور اب بس چوری کرکے دوبارہ شمالی کوریا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔