تنخواہوں کا سسٹم نجی بینکوں سے ہٹایاجائے، ایپکا سندھ امن گروپ

167

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہد سومرو نے شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کی ٹریژری آفیس کا آن لائن سسٹم پہلے پی۔ٹی۔سی۔ایل کے ساتھ جڑا ہوا تھا اور نیشنل بینک سمیت دیگر بینکوں میں ملازمین اور پینشنرس کو آسانی سے تنخواہ مل جاتی تھی پر اب خزانہ آفیسوں کا تنخواہوں کا سسٹم جیز کمنیوکیشن کے ساتھ جوڑا گیا ہے پہلی اکتوبر کو نیشنل بینک فاطمہ جناح۔ شہباز بلڈنگ اور حسین آباد برانچ کے اندر ملازمین کو تنخواہیں دی گئی جبکہ دیگر نیشنل بینک اور دیگر نجی بینکوں کے اندر جیز سسٹم آن لائن کام نہیں کر رہا تھا جس سے آن لائن پیسوں کی ٹرانزیکشن خاصی متاثر ہوئی۔ جبکے پی۔ٹی۔سی۔ایل کا آن لائن کروان کا آن لائن سسٹم بہترین کام کرتا تھا۔ انہوں سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ بھر کی خزانہ آفیسز کے اندر پی۔ٹی۔سی۔ایل کا آن لائن کامیاب ترین رہا ہے ۔