سجاول(رپورٹ:حفیظ الرحمان میمن رحمانی) سجاول ضلع میں رائس ملز مالکان اور تاجروں کی جانب سے دھان کی قیمتوں میں کمی کے خلاف سجاول کے کاشتکاروں نے بیراج موری اور ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا. رپورٹ کے مطابق سجاول میں کاشتکاروں کو دھان کی مناسب قیمت نہ ملنے کے خلاف دو الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، دھان کے نرخوں میں کمی اور ناجائز کٹوتیاں کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے کاشتکاروں کی جانب سے برانچ موری کے مقام پر قومی شاہراھ پر دھرنا دیا گیا سڑک بلاک کرنے کے باعث سڑک کے دونوں اطراف سے سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں دوسری جانب ڈی سی سجاول کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دہرنا دیا کیا گیا احتجاج دھرنے سے عبدالغفور پلیپوٹو قومی عوامی تحریک حسین آزاد ایاز لغاری ممتاز ساند علی اصغر پلیپوٹہ شفیع پلیپوٹہ احمد علی جت احمد سمون و دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر رائس مل مالکان دھان فصل کے نرخ کم کرکے ناجائز کٹوتیاں کرکے کاشتکاروں کا معاشی قتل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بھی کاروباری مافیا کے سامنے بے بس ہو چکی ہے،انہوں نے کہا ناجائز منافع خوری کرنے پر رائس مل مالکان اور تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔