غیرقانونی وین اڈوں کی بھرمار،ڈی آئی جی کا سخت نوٹس

154

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر ٹریفک پولیس کو دیے گئے واضح احکامات کو ایس پی ٹریفک عطامحمد نظامانی اور ٹریفک سیکشن لطیف آباد نے ہوا میں اڑا دی ہے ائی جی سندھ کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر چیمبر اف اسمال ٹریڈرز کے عہدے داران نے لطیف اباد کے رہاشیء علاقوں گلی محلوں میں غیر قانونی وین اڈوں کی شکایت کی تھی جس پر ائی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو حکم دیا تھا کہ لطیف اباد کے رہائشی علاقوں سے فوری طور پر غیر قانونی وین اڈے ختم کرائے جائیں جسکی ٹریفک پولیس نے صرف چار دن پابندی کی اور تمام ٹریفک سیکشن لطیف آباد حیدرآباد سے جوہفتہ لیا جاتا تھاختم ہو گیا اور چار دن بعد دوبارہ وہی ہفتہ بڑھا کر غیر قانونی وین اڈا لطیف آباد کی رہائشی علاقوں گلی محلوں میں دوبارہ چلانا شروع کر دیے گئے جس سے لطیف اباد کے رہائشی بہت اذیت کا شکار ہیں رہائشیوں نے وزیر داخلہ۔ ائی جی سندھ۔ ڈی ائی جی حیدراباد کمشنر حیدراباد سے اپیل کی ہے کہ لطیف اباد کے رہائشی علاقوں سے غیر قانونی وین اڈوں فوری بند کرایا جائے اور ایء جی سندہ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ایس او لطیف اباد و دیگر اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔