عدالتی نظام میں کیس مینجمنٹ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

140

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ اینڈ بینکنگ لائرز ایسوسی ایشن (CBLA) اور M.I.A.-Arbitration Mediation Conciliation Centre کی جانب سے ”عدالتی نظام میں کیس مینجمنٹ” کے موضوع پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جسٹس ظفر احمد راجپوت جج ہائی کورٹ آف سندھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جس میں جسٹس (ر)فہیم احمد صدیقی، بینکنگ کورٹس کراچی کے ججز محمد سعد قریشی ،عبدالرزاق اور مسز نوشابہ قاضی اور کسٹم کورٹ کے جج سہیل جبار ملک، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد شفیع اور دیگر معزز وکلا نے شرکت کی۔ محمد اسحاق علی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اس سیمینار میں کیس مینجمنٹ کے بہتر طریقوں کے ذریعے عدالتی نظام میں کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ دی گئی۔ مقررین نے بصیرت انگیز تقاریر کیں، عدالتی معاملات سے نمٹنے میں درپیش چیلنجز اور ممکنہ اصلاحات پر روشنی ڈالی۔اپنے اختتامی کلمات میں مہمان خصوصی جسٹس ظفر احمد راجپوت نے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیس مینجمنٹ کے طریقوں کو جدید بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام شرکا اور لیکچررز کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مباحثے عدالتی نظام کو زیادہ موثر بنانے کے لیے بہت ضروری ہیں۔