تنظیم اساتذہ خواتین کے زیر اہتمام رحمت عالم سیمینار

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ کی جانب سے رحمت عالم سیمینار، صدر ضلع کراچی اسماء رضوان کی زیر صدارت وی ٹرسٹ کمیونٹی سینٹر میں ہوا، جس میں کراچی یونیورسٹی، میٹروپولیٹن یونیورسٹی، گلزار ہجری کالج، نیشنل کالج شہید ملت، خاتون پاکستان کالج۔ لیاری کالج، چنیوٹ اسلامیہ اسکول گلشن اقبال و دیگر تعلیمی اداروں کیپروفیسرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز سورہ فتح کے آخری رکوع کی آیات سے ہوا، بعداز تلاوت ترجمہ و نعت رسول مقبول کی سعادت ممبر حریم ادب ورکن تنظیم اساتذہ قدسیہ ملک نے حاصل کی۔ اناؤنسمنٹ کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر افشین عارف نے اداکئے۔ افتتاحی کلمات اسماء رضوان  نے ادا کیے، پروفیسر ڈاکٹر حسین بانو نے بہترین تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصحاب رسول عبرانی زبان سیکھ کر یہودی دستاویزات کے ترجمان بنے۔ ماریہ وکیل نے اشراط الساع ،کے موضوع پرقیامت کی چیدہ چیدہ نشانیوں کو قارئین کے گوش گزار کیا۔ پروپروفیسر گلزار ہجری گرلز کالج محترمہ ڈاکٹر افشاں عنایت، محترمہ شائستہ مدنی ڈائریکٹر المدنی اسکول سسٹم صدرتنظیم اساتذہ سندھ، شائستہ کلیمی پروفیسر لیاری کالج،پروفیسر ڈاکٹر کہکشاں نیشنل کالج ،کریم النساء مرکزی نائب صدر اور محترمہ صائمہ سفیر شریک تھیں۔ کرن وسیم، ممبر حریم ادب نے اسلام کا فلسفہ جہاد و عالم میں ہونے والی جنگوں کا جائزہ پیش کیا۔ ججز کے فرائض اسماء کلثوم صاحبہ محترمہ صدف صاحبہ اسماء رضوان صاحبہ سائرہ کنول صاحبہ نے ادا کیے۔آخر میں سابق صدر تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ محترمہ یاسمین جاوید صاحبہ نے تحائف اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔