کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین و سینئر سیاسی رہنما ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی عام افراد کا معیار زندگی اس وقت تک بلند نہیں ہوسکتا جب تک نئے صوبے تشکیل نہ دیئے جائیں۔ نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں۔ مہاجر اتحاد تحریک کئی برس سے مہاجر صوبے کے لیے جدوجہد کررہی ہے جس کی پاداش میں ہم پر بغاوت کے مقدمات بنائے گئے، سندھ کی تقسیم کے حوالے سے لکھی جانے والی کتاب پرپابندی لگائی گئی۔ اس کے باوجود ہماری جدوجہد جاری ہے ۔