تائے پہ:تائیوان کی جنوبی کانٹی پھنگ تونگ میں اسپتال میں آگ لگنے سے 6 مرد اور 2خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کو صبح 7 بج کر 41 منٹ پر انتائی تیان شینگ میموریل اسپتال کی عمارت سے دھواں نکلنے کی اطلاع موصول ہوئی، آتشزدگی اسپتال کے مشین روم میں ایئر کمپریسر میں آگ بھڑکنے کے باعث ہوئی۔
اسپتال کے اعزازی ڈین سو چھنگ چھے یوآن نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر اسپتال میں داخل بزرگ مریض تھے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔