امریکی خفیہ ایجنسی کیلیے مختلف ممالک میں جاسوسوں کی بھرتی شروع

162

واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی کے لیے مختلف ملکوں میں جاسوسوں (مخبروں) کی بھرتی شروع کردی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے شمالی کوریا، چین اور ایران میں اپنے جاسوس (مخبر) بڑھانے کے لیے آن لائن بھرتیاں شروع کی ہیں۔

سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے جاسوسوں کی بھرتیوں سے متعلق اعلان اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر کیا گیا، جس میں بھرتی کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے  احتیاطی طریقے سے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سی آئی اے کی شمالی کوریا، ایران اور چین میں جاسوس اپنے لیے بھرتی کرنے کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ساتھ  دیکھا جا رہا ہے۔ خطے  کے حالات اور امریکی پالیسیوں کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا ان ملکوں میں اپنے جاسوسوں کے ذریعے  اپنی معلومات مضبوط اور اپنا اثر رسوخ بڑھاتا ہے۔