ہارس ٹریڈنگ کیلیے ایک بار پھر راہ ہموار کی جا رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

235
Sealing of KP House illegal

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی ووٹنگ میں ہارس ٹریڈنگ کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا جو کہ جمہوریت کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دینے کے بعد زرداری اور شریف خاندان کے لئے اراکین پارلیمنٹ خریدنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ یہ فیصلہ سیاسی مافیا کو فائدہ جبکہ ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب عدالتیں سیاسی مصلحت کا شکار ہوتی ہیں تو انصاف کا نظام متاثر ہوتا ہے۔ عمران خان نے اس ہارس ٹریڈنگ کا قلع قمع کر دیا تھا، مگر اب کی صورت حال تشویشناک ہے۔ آرٹیکل 63 اے کے تیز ترین فیصلے نے سب کو حیران کیا جبکہ یہ فیصلہ عدالتی نظام کیلئے باعث شرمندگی رہے گا۔