دمشق:شام پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملے میں حسن نصر اللہ کے داماد شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام پر فضائی حملہ کیا، جس میں حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ شہید کے داماد حسن جعفر قصیر شہید ہو گئے۔ وہ ایک روز قبل ہی دمشق پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ ان کے بھائی محمد جعفر قصیر کو بھی ایک روز قبل ہی فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔ صہیونی ریاست اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد جعفر قصیر ایران کے نہایت قریب تھے اور ایران سے جنگی اسلحہ لانے کے ذمے دار تھے۔
دریں اثنا شامی سرکاری میڈیا کے مطابق دمشق میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے تاہم کسی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔