ایران کومیزائلوں سے حملے کرنے کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، اسرائیل

170
recall ambassadors

نیویارک: اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب کا کہنا ہے کہ ایران کومیزائلوں سے حملے کرنے کی بھاری قیمت چکانی ہوگی، عالمی قوتیں ایران پر پابندی عائد کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے کہاکہ  ایرانی حکومت اپنی عوام کی دشمن ہے،  ایران میں مہذب اقوام جیسی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے جو میزائل سے حملے کیے ہیں ، اس بدلہ ضرور لیا جائے گا، ایران سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، ایران کو حملے کرنے پر افسوس ہوگا۔

خیال رہے کہ ایران نے دو روز قبل اسرائیل پر 200 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے تھے جو ملٹری بیس پر گرے تھے، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔