اسلام آباد : گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 77 کیسز رپورٹ

335

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 77ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام اباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 51افراد کو متاثر کیا۔دیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 846ہاور شہری علاقوں میں 558 ہو گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہری علاقوں میں 26 افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایا۔ ڈینگی سے 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین متاثر ہیں۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 404 ہو گئی ہے۔