اگر آپ اینڈرائیڈ پر جی میل استعمال کرتے ہیں تو اب ایک نئی خصوصیت متعارف کرائی گئی ہے جو آپ کا وقت بچانے میں مدد دے گی ۔
گوگل کے ایک بلاگ پوسٹ میں سرکاری طور پر وضاحت کی گئی کہ پہلے جی میل پیغام کا جواب دینے کے لیے محدود آپشنز دستیاب تھیں۔ جواب دینا یا پیغام کو فارورڈ کرنا صرف اس وقت ممکن ہوتا تھا جب جی میل چیٹ باکس کا مکمل صفحہ آپ کے سامنے کھلا ہوتا تھا۔
تاہم، گوگل نے اعلان کیا ہے کہ آج سے آپ اینڈرائیڈ پر جی میل ونڈو کے نیچے سے براہ راست ای میل کا جواب دے سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو جواب دینے کے لیے نئی ونڈو کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
جلدی جواب دینے کے لیے، صرف ای میل کھولیں، نیچے دیے گئے ٹیکسٹ باکس پر کلک کریں، اپنا جواب ٹائپ کریں اور بھیج دیں، یا اگر آپ مکمل تجربہ چاہتے ہیں تو ونڈو کو فل سکرین پر پھیلا کر کام کریں۔