روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی

115

کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں بدھ کے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر277.70روپے سے کم ہو کر277.65 روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر 279.84روپے سے بڑھ کر279.88روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.54 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر309.89روپے سے کم ہو کر308.35 روپے ہو گئی جبکہ 1.61روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر371.86 روپے سے گھٹ کر370.25روپے پر آ گئی۔