اسٹاک مار کیٹ دبائو کا شکار ہونے کے بعد 81ہزار پوائنٹس پر بند

109
Pakistan stock market

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو82ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبور کرنے کے بعد دباؤ کا شکار ہونے پر واپس 81ہزار پوائنٹس کی سطح پرآگئی تاہم100سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 81800پوائنٹس سے بڑھ کر81900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مارکیٹ کے سرمائے میں20ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اتار چڑھاؤکے باعث صرف36.60فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی ہوااور مارکیٹ800پوائنٹس کی رینج میں رہی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤسے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستانی کے معاشی اشاریئے میں بہتری ،انفلیشن 4سال کی کم ترین سطح پر آنے ،تجارتی خسارے میں کمی اور برآمدات میں اضافے کی خبروں پر مارکیٹ میں مثبت سرگرمیاں دیکھی گئی مگر دوسری جانب مڈل ایسٹ میں بعض ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے خطرات پر فروخت کا دباؤ دیکھا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ کو82ہزار پوائنٹس سے گر کر81ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100 انڈیکس میں 162.41پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 81804.59پوائنٹس بڑھ کر 81967.01پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 63.95پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 26011.31پوائنٹس سے بڑ ھ کر 26075.26پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 52266.56پوائنٹس سے بڑھ کر52322.24پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب 13کروڑ92لاکھ1ہزار220روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 107کھرب1 2ارب20 کروڑ78لاکھ96 ہزار800روپے سے بڑھ کر107کھرب 32 ارب34کروڑ70لاکھ98ہزار20روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو15ارب روپے مالیت کے 36کروڑ9لاکھ87ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔