ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے انصاف ہائوس سے ریلی ہائیکورٹ اسلام آباد کے سابق چیف جسٹس نور قریشی، بیرسٹر فیصل مغل، آفتاب نظامانی، لالا حسن پٹھان، حسن نظامانی، ایڈووکیٹ بھگوان داس کی قیادت میں نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی، جہاں کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، انہیں جیل میں رکھنا سراسر ظلم و ناانصافی ہے جس کی مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو جلد رہا کیا جائے۔