ڈایوسس آف حیدرآباد چرچ آف پاکستان کا خصوصی اجلاس

89

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)ڈایوسس آف حیدرآباد چرچ آف پاکستان کا ایک اجلاس سول لائن حیدرآباد میں منعقد ہوا جس میں سکھر ،میرپور خاص اور حیدرآباد ڈویژنوں کے تمام پادری صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے چند شرپسند عناصر کی منفی خبروں جھوٹی اور من گھڑت باتوں کی تردید کرتے ہوئے بشپ کلیم جان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ان کی تمام خدمات اور کار کردگی کو ڈایو سس کے ہر شعبہ میں قابل فخر ترقی کو سراہا گیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ تمام پادری صاحبان بشپ کلیم جان کی قیادت میں وفاداری کا تحریری عہد کرتے ہیں اور ان منفی و جھوٹی خبروں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہم ان شرپسند ناصر کے غلط کاموں اور منفی ارادوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ لہذا یہ چند شر پسند عناصر تفریق نفرت اور جھوٹی من گھڑت بے بنیاد افواہوں سے گریز کریں۔