جاپان کے نئے وزیراعظم کی امریکی صدر بائیڈن سے ٹیلی فون پر گفتگو

69

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے نئے وزیراعظم ایشیبا شیگیرو نے عہدہ سنبھالنے کے ایک روزبعد ہی امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔ ایشیبا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کشیدا فومیو اور صدر بائیڈن کے دور میں جاپان اور امریکا کے اتحاد کو نمایاں طور پر تقویت ملی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اس راستے پر چلتے رہیں گے اور اتحاد کو مزید مستحکم کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے جاپان اور امریکا کے اتحاد کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا اور اقتصادی سلامتی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا بھی عہد کیا۔